لیجنڈز لیگ کرکٹ میں ایشیا لائنز کو شکست


لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاک سری لنکا کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیا لائن کی ٹیم کو بھارتی ٹیم نے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اومان میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائن کی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے یوسف پٹھان نے جارحانہ 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر ایشیا لائن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایشیا لائن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ایشیا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے 63 جب کہ کپتان مصباح الحق نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب اختر اور شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

بھارت کی جانب عرفان پٹھان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا لائن کی ٹیم میں پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، شعیب اختر، اظہر محمود، کامران اکمل، محمد حفیظ اور عمر گل شرکت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں