لائبریا میں مسیحی برادری پر حملہ: 11 بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 29 ہلاک

لائبریا میں مسیحی برادری پر حملہ: 11 بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 29 ہلاک

منروویا: لائبیریا میں مسیحی برادری پر ہونے والے حملے اور اس کے نتیجے میں مچنے والی بھگدڑ کے باعث 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی انتہا پسند ہندو بے لگام ، مسلمانوں کے ساتھ مسیحی بھی مظالم کا شکار

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور دیگر عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسیحی برادری پر حملہ افریقی ملک لائبریا کے دارالحکومت منروویا میں ساحل کے قریب واقع نیو کرو ٹاؤن میں کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب گئے کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

عالمی اداروں نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیق و تفتیش کا عمل جاری ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ رات تقریباً 9 بجے دیکھا کہ مسحی برادری پر مسلح ملزمان نے حملہ کیا۔

بھارت نے مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​روک دی

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے ساتھ ساتھ چاقوؤں سے بھی سینکڑوں افراد پر حملہ کیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ایک بڑے فٹبال گراؤنڈ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے یکجا ہوئے تھے۔

لائبریا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ گینگز سے تلعق رکھنے والے مجرمان تسلسل کے ساتھ پرامن شہریوں کے لیے مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی شرپسندانہ کارروائیوں میں گزشتہ سالوں کے دوران تیزی آئی ہے۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مسیحی بچوں کو بائبل پڑھانے کے لئے درخواست دائر

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ صدر جارج ویاہ آج کسی بھی وقت جائے وقوع کا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں