زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت، انڈر 13 اور 16 ٹورنامنٹس معطل

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی اور ملتان میں جاری انڈر 13 اور نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کر دئیے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق معطلی کی وجہ کراچی اور ملتان میں جاری ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹس کی ساکھ کو بچانے کیلئے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں، پی سی بی نے دونوں ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیسٹ کی بنیاد پر نئی ٹیموں کی تشکیل ہو گی جس کے بعد ٹورنامنٹس آئندہ ہفتے سے دوبارہ سے شروع ہوں گے۔انڈر 16 ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ منگل سے بدھ تک جاری رہے گی۔

پی سی بی ایوارڈ جیتنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کر دیا گیا

کراچی میں انڈر 13 کے 150 کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ منگل کو مکمل کرلی جائے گی،ٹیسٹ میں زائدالعمر قرار پانے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

کھلاڑیوں کو اپیل کے لیے 2 روز تک کا وقت دیا جائے گا، جب تک ٹورنامنٹس کا دوبارہ آغاز نہیں ہوتا، تمام ٹیمیں کراچی اور ملتان میں ہی ٹھہریں گی۔

اعلامیے کے مطابق غلط عمر کے ساتھ ایج گروپ کرکٹ کھیلنا مجرمانہ فعل ہے۔


متعلقہ خبریں