افغانستان کی بہادر عوام کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، محمد رضوان


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان افغانستان کی عوام کی مدد کے لیے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔

محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس وقت افغانستان کی بہادر عوام کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، افغان عوام کو غذا، رہائش، گرم کپڑے اور ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاک افغان سرحد پر اپنی تصاویر بھی شئیر کیں، اور مشتاق احمد کو ٹیگ بھی کیا، اور لکھا کہ سابق لیگ اسپنر کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورت حال کا جائزہ لینا ایک آنکھ کھول دینے والا تجربہ تھا۔

انہوں نے اپیل کی کہ افغانستان کی کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی مدد کرنے کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں