ن لیگی ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 جوان شہید

ہم نیوز نے اس ضمن میں ابتدائی معلومات کے تحت بتایا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ نقاب پوش ملزمان نے موہنی روڈ پر کی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کو گولیاں لگنے کے بعد فوری طور پر علاج معالجے کے لیے میو استپال منتقل کردیا گیا ہے۔

لنڈی کوتل بازار کے قریب گاڑی پر فائرنگ، 4 جاں بحق، 3 زخمی

ہم نیوز نے اس حوالے سے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ بلال یاسین کو ایک گولی پیٹ اور دوسری ٹانگ میں لگی ہے۔


متعلقہ خبریں