پاکستان کو معاشی بدحالی کی دہلیز پر پہنچانے والے معیشت کی بات نہ کریں، شہبازگل

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی حمایت نہیں کرتے، ترجمان حکومتِ پنجاب | ہم نیوز

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بدحالی کی دہلیز پر پہنچانے والے معیشت کی بات نہ کریں ۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ نااہلوں نے معیشت کو مستحکم کرنے کے بجائے لوٹ مار پر توجہ دی۔

تین دھائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والوں نے معیشت مضبوط کیوں نہ کی؟ پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگانے والے نااہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیےگئے،شہبازشریف

انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے 30 سال کے مہنگے ترین بجلی کے معاہدے کیے، بجلی کے  معاہدوں سے سالانہ 6 ہزار کروڑ کی لوٹ مار کی گئی۔


متعلقہ خبریں