معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیےگئے،شہبازشریف


 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے کے تباہ کن اثرات ہوں گے۔

منی بجٹ کے تباہی کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے۔ حکومت خود مہنگائی  کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی  کی  وجہ سمجھ نہیں رہی۔ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ، وزیر اعظم

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا گیا ، مہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے۔ یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی ، اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں