ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پراجیکٹ کا انتظام پنجاب حکومت کے سپرد


اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پراجیکٹ کا انتظام پنجاب حکومت کے سپرد کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن سسٹم، یونیسیف کا یونین کونسل کی سطح پر بچوں کی پیدائش کے آن لائن ریکارڈ کے مرتب کرنے کا منصوبہ ہے۔

2016 سے اب تک پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے پانچ اضلاع میں اٹھارہ لاکھ بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

صوبہ بھر میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن سسٹم کو توسیع دینے کیلئے پراجیکٹ صوبائی حکومت کے کے سپرد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں حکام کا کہنا تھا کہ ڈی بی آر پراجیکٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر بچے کو اس کی شناخت کا بنیادی حق ملے۔

تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا پیدائش کا اندراج ملک کی سول رجسٹری میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی اور حکومتی کارکردگی کو بھی تقویت دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں