نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں: رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ملک ڈوبنے کے قریب ہے، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان صرف نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ
عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے۔

پنجاب کے سابق وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے چشم براہ ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزامات ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں