سوہنا اور موہنا کی ہمت کی داستان



جسمانی طور پر جُڑے بھائی سوہنا اور موہنا کو بھارت میں نوکری مل گئی، پیدائش کے وقت والدین نے انھیں چھوڑ دیا لیکن دونوں‌ نے ہمت نہیں ہاری اور دوسروں کیلئے مشعلِ راہ بن گئے۔

ایک جسم دو جان سوہنا اور موہنا  دونوں بھائیوں کی منفرد کہانی نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوہنا اور موہنا  اب ایک ساتھ اپنے پیروں پر کھڑے ہو چکے ہیں۔ سوہنا کو پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں نوکری مل گئی ہے، جبکہ موہنا اس کی مدد کرے گا۔

سوہنا اور موہنا نے اس سال جولائی میں الیکٹریکل ڈپلومہ کیا تھا، جس کے بعد اس نے پاور کام میں اپلائی کیا، کمپنی بھی اس کشمکش میں تھی کہ کام پر کس کو رکھا جائے۔ دونوں نے الیکٹریکل ڈپلومہ کیا ہوا ہے اور محکمہ بجلی سے متعلق کام میں بھی ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلن مسک کا تمام نوکریاں چھوڑنے کا فیصلہ

بالآخر پاور کام انتظامیہ سوہنا کی خدمات حاصل کرنے پر راضی ہو گئی۔ سوہنا کو دو سال بعد ترقی ملے گی۔ سوہنا اور موہنا 14 جون 2003 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ جبکہ تنخواہ 20 ہزار ہو گی۔

یاد رہے دونوں سینے کے نیچے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا سر، سینہ، دل، پھیپھڑے اور ریڑھ کی ہڈی مختلف ہے۔ ان کے والدین نے گھر لے جانے سے انکار کیا تو امرتسر کی فیملی نے ان کی پرورش کا ذمہ اٹھائی۔


متعلقہ خبریں