سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے تین بچوں سمیت چار شہید ، دس زخمی

فائل:فوٹو


پسرور: بھارت نے تسلسل کے ساتھ پاکستانی آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بھارتی افواج کی گولہ باری  سے تین معصوم بچوں سمیت چار شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقہ عامہ کے مطابق بھارتی افواج نے آج صبح سیالکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی گولہ باری اورفائرنگ کی وجہ سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چار شہید اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی افواج کی فائرنگ کا نشانہ صبح ورکنگ باؤنڈری کا چار واہ سیکٹر تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج شہری آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور پاک فوج بھرپور و مؤثر جواب دے رہی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر شیدد احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنرکو طلب کیا اور شہریوں کی شہادت و زخمی ہونے پر احتجاج کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں