پشاور میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پولیس کانسٹیبل کو شہید کردیا۔
پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہکار پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔