کراچی: حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے قبرستانوں کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے، اپوزیشن اپنی تعداد دیکھ کر مشورہ دے، سعید غنی
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں سے قبرستانوں کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں شہر خموشاں اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں شہر خموشاں اتھارٹی قائم کی جائے گی جو پورے صوبے کے قبرستانوں کا انتظام سنبھالے گی۔
بلدیاتی بل کیخلاف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق شہر خموشاں اتھارٹی کے قیام کے لیے نیا قانون کابینہ کی منظوری سے سندھ اسمبلی میں لایا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کے مطابق شہر خموشاں اتھارٹی کراچی سمیت پورے صوبے میں قبرستانوں کا انتظام سنبھالے گی۔
پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے، خالد مقبول
ہم نیوز کے مطابق سعید غنی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ قائم ہونے والی شہر خموشاں اتھارٹی نئے قبرستانوں کے قیام اور موجودہ قبرستانوں سے متعلق تمام انتظامات کی دیکھ بھال کرنے کی مجاز ہو گی۔