فلپائن میں سمندری طوفان، 23 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 23 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان “رائی” کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان “رائی” نے تباہی مچا دی ہے۔ سمندری طوفان کے باعث فلپائن کے کئی حصوں ميں بجلی کی ترسیل تاحال معطل ہے۔

فلپائن میں شدید طوفان کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گیا ہے جبکہ 3 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر 11 دن تک ہنسنے، شاپنگ کرنے اور تفریح کرنے پر پابندیاں عائد

واضح رہے کہ فلپائن میں رواں سال کا یہ پندرہواں طوفان ہے جسے اب تک آنے والے طوفانوں میں سب سے شدید سمجھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں