اسلام آباد: ایف الیون میں ڈکیتی،ڈاکو اپنی گاڑی چھوڑ گئے، دوسری چھین کر فرار

ن لیگی رہنما

ن لیگ کے اہم رہنما پر فائرنگ حالت انتہائی تشویشناک


اسلام  آباد کے علاقے ایف الیون میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکو ایک گاڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو ایف الیون تھری کے ایک گھر میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈاکو میرا آبادی کے علاقے میں روپوش ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر اسلام آباد کے علاقے  بنی گالہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، تھانہ بنی گالہ پولیس  واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں