جنید صفدر کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے، نئی تصاویر سامنے آگئیں


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہاہے۔

گزشتہ روز بھی جنید صفدر کی شادی کی دو تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوزسامنےآئیں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ تصاویر میں مریم نواز، جنیید صفدراور دلہن عائشہ سیف سمیت دیگر فیملی ممبرز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


ایک تقریب میں دلہن نے گرے اور دلہا نے سفید اور نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اسی تقریب میں مریم نوازنے پیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ مایوں کی تقریب ہے ۔ لیکن اہل خانہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کونسی تقریب ہے۔

ایک اور تقریب کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دلہا، دلہن، مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

بظاہر یہ تقریب رسم حنا کی معلوم ہوتی ہے ۔ جس میں دلہن نے سرخ رنگ کا جوڑا پہنا ہوا اور  مریم نواز بہو کو مہندی لگانےاور پھولوں کے گجرے پہنانے کی رسم  پوری کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

مریم نواز نے اسی تقریب سے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ چند تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں انہیں زندگی خوشگوار لمحات قرار دیا ہے۔


تقریب  میں مریم نوازہلکے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں جبکہ بیٹے جنید صفدر نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ بھورے رنگ کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو ہو گی ۔  ولیمے سے قبل شادی کی مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں