آج سے موٹروے ایم 2 پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

موٹروے: بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد

فائل فوٹو


 نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز  پولیس  کی جانب سے آج سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے موٹر وے پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

موٹروے ایم 2 پرایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیاں داخل نہیں  ہو سکیں گی۔ آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کا اطلاق راوی ٹول پلازہ کو جوائن کرنے والی تمام موٹرویز پر ہو گا۔

ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے۔ گاڑی کے کاغذات ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضروری نہیں ہیں۔

موٹر وے پولیس  کی جانب سے ایم ٹیگ کی پابندی کا فیصلہ  لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے تنا‎‎‎ظر میں کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ایم ٹو پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی تھی۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا تھاکہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں  انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ شہر میں ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔


متعلقہ خبریں