نوشہرہ میں دھماکہ،1 شہید 6 افراد زخمی

نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

نوشہرہ: نوشہرہ میں کچہری چوک پر ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں کے مطابق واقعہ میں ایک فرد شہید جب کہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سرکاری گاڑی کونشانہ بنایا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور دھماکے میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے الیکشن کے قریب بم دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کی صورتحال کو دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفسر (ڈی پی او) ندیم بخاری کے مطابق دھماکے  کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا  ہے جب لوگ رمضان المبارک کے پہلے روزے کی افطاری  کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں