مریم نواز کی سیاست سے 15 روز کی چھٹیاں


مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سیاست سے 15 روز کی چھٹی لے لی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے آئندہ 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

سیاست مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بس کی بات نہیں، فواد چوہدری

مریم نواز اپنے بیٹے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا اور مریم نواز اس میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔

جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں