انڈر 19 ورلڈ کپ، ایشیا کپ کیلئے ٹیم اور کپتان کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم اور کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، قاسم اکرم کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ای سی بی سربراہ پی سی بی سے بگڑے تعلقات بحال کرنے پہنچ گئے

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ اورسابق فاسٹ بولر  راؤ افتخار باؤلنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد 18 دسمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ورلڈ کپ کا انعقاد اگلے سال فروری میں ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں