اعصام الحق آج ایکشن میں دکھائی دیں گے

اے ٹی پی ورلڈٹینس، اعصام الحق کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

روم: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق آج اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اٹلی کے شہر روم میں ہونے والے مقابلوں کے پری کواٹر فائنل مرحلے میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار سنتیاگو آج برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ سے پنجہ آزمائیں گے۔

اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلزکے  پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار شاپووالوو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔


متعلقہ خبریں