آئی ایم ایف کی شرائط سے دفاعی صلاحیت مفلوج ہونے کا خدشہ ہے، شہبا زشریف

اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہو جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے  کہ منی بجٹ کی میری ایک اور بات سچ اور حکومت پھر جھوٹی ثابت ہوگئی۔ منی بجٹ کی اطلاع نے قومی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ۔

انہوں نے  کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری کے خلاف سازش ثابت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام بنا دے گی۔اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی قانون سازی گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنادے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کاخدشہ ہے۔ منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب پاکستان اور عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے۔منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی استعفیٰ دیں، حکومتی اتحادی جماعتوں کو منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ ۔متحدہ اپوزیشن سے مل کرمنی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں