رولز رائس کا دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار


دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی امریکی کمپنی رولز رائس نے اب دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

387.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والے کے طیارے کو کمپنی نے  اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا ہے، کمپنی کے مطابق 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رولز رائس کو 26ارب 10 کروڑ کا منافع

جس میں 345.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 1.86 میل کا راستہ طے کرنا ہے۔

اسپرٹ آف انوویشن طیارے نے  برطانوی وزارت دفاع کی فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر 300 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر 9.32 میل کا سفر کیا، اس سے پہلے یہ  ریکارڈ  182 میل فی گھنٹہ تھا۔

اعدادوشمار کو عالمی گورننگ باڈی فیڈریشن ایروناٹیکل انٹرنیشنل کے پاس تصدیق کے لیے جمع کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایرو اسپیس میں اب تک بنائے گئے سب سے زیادہ طاقت والے پروپلشن بیٹری پیک کا استعمال کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے بزنس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ طیارہ برقی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ ایسی ٹیکنالوجیز کو ان لاک کرنے میں مدد کرے گا جن کو ہم روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناسکیں گے۔


متعلقہ خبریں