’بلینک چیک‘ کب ملے گا؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

رمیز راجہ (rameez raja)

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بلینک چیک دینا ان سے دیگر معاملات پر بات ہو رہی ہے جیسا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی کیسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست،کیابلینک چیک پر دستخط ہو گئے؟

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انہیں  ایک انویسٹر نے کہا  کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں