چیئرمین پی سی بی کی من کی مراد پوری


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اچھی خبر کو سن کر یقیناً پاکستان کے لاکھوں فین بہت خوش ہوں گے۔ پاکستانی فین سمیت دنیا بھر کے مداح پاکستان میں بڑی ٹیموں اور ان کے عظیم کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر خوش ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے دنیا کو پاکستان کی میزبانی اور مہمان نوازی دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں