اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثہ شکرپڑیاں کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیش آیا ہے جہاں تین گاڑیاں یکے بعد دیگرے ٹکرائی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو کے ذمہ دار ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین نوجوانوں نے دم توڑ دیا۔

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد

اسپتال کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھے زخمی شخص کو ڈاکٹروں کی ٹیم طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک تیز رفتار کار پہلے الٹ گئی تھی جس سے دو دیگر گاڑیاں ٹکرائیں۔

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی لوٹ لی

ٹریفک حادثے کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں