آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کےلیےمقرر

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب  کی اپیلیں  اسلام آباد  ہائی کورٹ میں سماعت کےلیےمقرر کر لی گئیں ۔

عدالت نے آصف زرداری کیخلاف اُرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں مقرر کی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کے روز دونوں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔

آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا۔ آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا۔

نیب نے  موقف اپنایا ہے کہ نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا۔گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ  پیر کو دونوں اپیلوں پر  سماعت کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں