سائیکلوں کی قیمت میں بڑا اضافہ

cycle

ملک میں جہاں آئے روز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وہی اب غریب کی سواری سائیکل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد لوگ سائیکل خریدنے کا سوچ رہے ہیں تاہم  چین اور مقامی سائیکل کی قیمت میں دس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئے سائیکل خریدنے کی چکر میں بازار جانے والے قیمتیں سن کرچکرا گئے ہیں۔ جہاں قیمتیں تقریبا پچاس فیصد بڑھ چکی ہیں۔

ڈیلرز کے مطابق جون کے مہینے میں نئے چائنہ سائیکل کی قیمت 12 ہزار روپے تھی،  آج 22 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

باہر سے آنے والے استعمال شدہ سائیکلوں کی قیمت میں بھی 8000 روپے اضافہ ہوا ہے.


متعلقہ خبریں