کیا شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان کو معاف کر دیا؟


پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر لائیو شو میں ان سے غلط رویہ رکھنے پر ڈاکٹر نعمان کو معاف کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں فاسٹ بالر نے کہا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز  کو معاف کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ دل میں کسی کے لیے نفرت رکھنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتظار بھی کیا کہ کوئی ان سے معافی مانگ لے تو بات اس قدر نہ بڑھے لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے بعد وہ مجبور ہوگئے۔

اپنے اس موقف کی ویڈیو بھی شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔


یاد رہے  پی ٹی وی سپورٹس پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

جس پر میزبان ڈاکٹرنعمان نیاز نے لیجنڈ پلیئر شعیب اخترکو پروگروام چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔ جس کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اس تمام معاملے پر حکومت کی جانب سے  چار رکنی کمیٹی قائم  بھی تشکیل دی گئی تھی، جس میں پیش ہونے سے شعیب اختر نے انکار کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا  اس واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان کو میزبانی سے روک دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں