بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے بطور کپتان 14 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جب کہ بھارتی کپتان کی 13 نصف سنچریاں ہیں۔

خیال رہے کہ 27 سالہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بھی ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز محض 26 میچوں میں حاصل کیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کپتان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بابراعظم پہلی پوزیشن کے قریب، محمد رضوان چوتھے نمبر پر

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 281 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں