ورلڈ کپ ٹی 20 میں، پہلے پاکستان پھر نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کا سامنے کرنے والے بھارتی ٹیم کو اب افغانستان سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
لیکن پاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت افغانستان سے بھی ہار جائے گی۔
نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اگر بھارت افغانستان کے میچ میں ٹاس ہار جاتی ہے تو وہ میچ بھی ہار جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تلخ کلامی کا معاملہ: شعیب اختر کا کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار
یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی، اور اس کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان سے 10 وکٹوں سے شکست کھائی پھر نیوزی لینڈ نے انہیں 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جبکہ پاکستان ابھی نا قابل شکست ٹیم کے طور پر سیمی فائنلز میں جانے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا سے مدمقابل ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔
آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔