پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا ، اصغر افغان


 افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی، کہا پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا اس لیے استعفی دے دیا۔

اصغر خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے پر مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان کی دوسری فتح

یاد رہے افغانستان کے بلے باز 33 سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے ہارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں