سیمی فائنل میں پاکستان خطرناک، مائیکل وان نےخبردار کردیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی لگاتار تیسری جیت اور شاندار پرفارمنس کے باعث پاکستان ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے فیورٹ ہو چکی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان سے متعلق آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا ہے، سابق انگلش کپتان نے ٹوئٹ کی کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا جو میچ جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

خیال رہے پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور گزشتہ روز افغانستان کو شکست دے چکی ہے۔ تینوں ٹیموں کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں