قومی ٹیم کی “پرفیکٹ سیلفی” کی چرچے


  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی روایتی حریف  بھارت کو شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سیلفی کی ہر طرف چرچے  ہونے لگے۔

گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد خوب جشن منایا۔ قومی ٹیم نے میچ کے بعد سیلفی لے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے  میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی سلیفی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ” برفیکٹ سیلفی” کی کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔

شاہین شاہ آفریدی تصویر لے رہے ہیں اورباقی ٹیم کے تمام ممبر زبردست پوز بناتے ہوئے سیلفی میں موجود ہیں۔

روایتی حریف بھارت کو ہرانے کی خوشی قومی ٹیم کی سیلفی نے دوبالا کر دی۔ سوشل میڈیا  کے ہزاروں صارفین نے اس سیلفی   کوشیئر کیا اور اپنے اپنے الفاظ میں قومی ٹیم سے محبت اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

شعیب ملک، سرفراز احمد اور شاہنواز دھانی نے بھی سوشل میڈیا پر تصویر کو شیئر کیا۔ ماہرہ خان بھی  پی سی بی کی ٹویٹ ری شیئر کیے بغیر نہ رہ سکیں انہوں نے سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے لکھا لفظ پرفیکٹ اس کے لیے بالکل ٹھیک ہے۔


یاد رہے کہ  بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں