شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے ہربھجن سنگھ کی تلاش

شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے ہربھجن سنگھ کی تلاش

راولپنڈی: عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی تلاش ہے۔

بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

دنیائے کرکٹ میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے اپنی شناخت بنانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ کو ٹیگ کرکے پوچھا ہے کہ کہاں ہو یار؟

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ مختلف میڈیا چینلز پر ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہوتے رہے تھے۔

یہ ہوتا ہے ٹکرانا، شعیب اختر

بھارتی میڈیا سے پاک بھارت ٹاکرے پر گزشتہ روز بھی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ 24 تاریخ کو 20 اوورز گرنے ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ کس کے ساتھ میچ ہوا ہے؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لیے 20 اوورز کھیلنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو پاکستان واک اوور ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے۔

وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اس بات پر طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف 200 رنز بنانے کے لیے پاکستان کو سپنے(خواب) سے جاگنا ہوگا۔

بھارت کو عبرت ناک شکست: کوہلی کی رضوان کو گلے لگا کر مبارکباد

پاکستان سے تعلق رکھنے والے شعیب اختر نے اس پر ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گے تو سپنے پورے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں