اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پراعتماد ہو کر کھیلنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ہم نیوز کے پروگرام آر یا پار میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو موقع ملے تو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اچھی ٹیموں سے جیتنے کے بعد اعتماد بحال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باؤلرز جتنے زیادہ رنز کم دیں گے اتنا ہی اچھا ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کھلاڑیوں کو پراعتماد ہو کر کھیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، شکیب الحسن کی سب سے زیادہ وکٹیں
جاوید میانداد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ سوچ کر نہیں کھیلنا کہ ہم ہار جائیں گے بلکہ بلے بازوں کو سوچ سمجھ کر کھیلنا ہے۔