ٹی 20 میں پاکستان کی واحد کامیابی، کپتان کون تھا؟


پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے خلاف واحد کامیابی محمد حفیظ کی کپتانی میں حاصل  کی۔

سال 2012 میں پاکستان  اور بھارت کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

سیریز کاپہلا میچ  25 دسمبر 2012 کو ہوا جو کپتان محمد حفیظ کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان جیتنے میں کامیاب رہا۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے تین بلے بازی صرف 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

چوتھی وکٹ پر کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے  ذمہ داری اٹھائی اور 105 رنز کی شراکت قائم کی۔

کپتان محمد حفیظ  نے  44 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ان کے ساتھ شعیب ملک نے 57 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 19 اعشاریہ 4 اوورز میں میچ اپنا نام کیا، محدود اوورز کی کرکٹ میں واحد میچ ہے جو آج تک پاکستان نے جیتا ہے۔


متعلقہ خبریں