ورلڈ کپ جتوانے والا اکلوتا کھلاڑی


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک موجودہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے وہ اکلوتے کرکٹر ہیں جو 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پاکستان نے فائنل میچ میں سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

2009 میں قومی ٹیم میں احمد شہزاد، شاہ زیب حسن، مصباح الحق، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، شعیب ملک، افتخار انجم، کامران اکمل، محمد عامر، سعید اجمل، سہیل تنویر اور عمر گل شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل ہیٹرک

عالمی کپ اپنے نام کرنے والے اس اسکواڈ کے بیشتر کرکٹر اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز روائیتی حریف کے خلاف 24 اکتوبر سے شروع کرے گا۔

اس سے قبل وارم اپ میچوں میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی جب کہ جنوبی افریقا کے ہاتھوں قومی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں