ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

Dollar Rates

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد  ڈالر 173 روپے 96 پیسے پربند ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

مانچسٹر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو  ہمیں نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے۔

گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔


متعلقہ خبریں