ٹی 20:شکیب الحسن سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے

Shakeeb

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالربن گئے

چونتیس سالہ شکیب الحسن نے مسقط میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لاستھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست

شکیب نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 107 تھی۔

ملنگا نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل گزشتہ سال مارچ میں کھیلا تھا جبکہ اس سال انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

موجودہ ورلڈ کپ میں شریک پلیئرز میں شکیب کے ریکارڈ کے قریب ترین نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 99 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کی مجموعی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 95 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟

یاد رہے کہ یو اے ای اور عمان میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے جس میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں


متعلقہ خبریں