مہوش حیات نے وارننگ دے دی


پاکستان کی معروف تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان سے کہیں محبت نہ کر بیٹھیں۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھیان رکھیے، آپ کو مجھ سے محبت ہو سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

چند روز قبل مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کے بارے میں بات کی، انہوں نے لکھا کہ لکس ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے لیے ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر جلوہ گر ہوئی اور شو کی میزبانی کرنا میرے لیے انتہائی یاد گار تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)


اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایوارڈز شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے لیجنڈز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس رات ایوارڈز جیتے جنہیں دیگر فنکاروں نے مبارکباد پیش کی، اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔


متعلقہ خبریں