خاوند یا والد: شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں

Nadra pakistan

نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی


نادرا نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عورت کو حق دے دیا ہے کہ  وہ شادی کے بعد اپنی مرضی سے شناختی کارڈ پرخاوند یا والد کا نام لکھوا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔

عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا،تمام خواتین لازمی شناختی کارڈ بنوائیں اور بچوں کو بھی رجسٹرڈ کروائیں۔

طارق ملک نے کہا کہ نادرا میں کرپشن پر 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں، 107 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں