پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2فیصدسے بھی کم

کورونا: انتہائی کم قیمت ویکسین کی تیاری

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 106 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید767 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار955ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہیں لگواوں گی، مس ہالینڈ، مس ورلڈ کے مقابلے سے دستبردار

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار584کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی۔

 

 


متعلقہ خبریں