اسلام آباد: امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مؤقف یکساں ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ: پاکستان کا افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور
ہم نیوز کے مطابق دورہ پاکستان پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے والی وینڈی سرمن نے پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے گزشتہ کئی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں۔
امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کے معاشی امور میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے۔
افغانستان:نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 50 افراد جاں بحق
امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمن نے کہا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی بھی ترقی کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جس کا سب اعتراف کرتے ہیں۔
پاکستان امریکہ سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
امریکی نائب سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔