افغانستان :نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ، 100 افراد جاں بحق


افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نیتجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا، دھماکے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں مسجد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قندوز کے خان آباد بندرگاہ کے علاقے میں  دھماکا ہوا جس میں ان کے متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا  کہ مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کابل: مسجد میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کابل کی مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکہ عید گاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد کے اندر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔


متعلقہ خبریں