نوبل امن انعام 2021 کا اعلان ہو گیا


نوبل امن انعام 2021 کا اعلان کردیا گیا۔

فلپائنی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمتری مراتوف نوبل امن انعام کے حقدار قرار پائے، امن انعام دونوں کو آزادی اظہار کے تحفظ کی کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔

امن انعام میں 329 امیدوار نامزد تھے، جن میں سے 234 افراد اور 95 تنظیمیں شامل تھیں۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان نارویجن کمیٹی کرتی ہے جب کہ باقی تمام انعامات کا اعلان سویڈش اکیڈمی کرتی ہے۔

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے دونوں صحافیوں کو رواں برس 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی.


گزشتہ روز ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے ادیب عبدالرزاق گرناہ نے جیت تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں کے نام

کیمسٹری کا نوبل انعام جرمنی کے بینجمن لسٹ اور برطانیہ کے ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو نوبل انعام دیا گیا۔ جبکہ فزکس کا انعام 3سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔ جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

طب 2020 کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں