مکس مارشل آرٹس کے سپر اسٹار کی فٹبال کے سپر اسٹار سے ملاقات نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹد کا میچ دیکھنے آئے حبیب نور محمدوف نے رونالڈو اور پال پوگبا کے ساتھ میچ سے پہلے خوشگوار وقت گزارا،جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شئیر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: الکوحل کی پیشکش پر باکسرخبیب کا دلچسپ جواب
روس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر حبیب نور کا کہنا تھا کہ پوگبا ورلڈ چیمئین ہیں تو رونالڈو لیجنڈ کھلاڑی ہیں، انہوں نے کہا ان سے بات کرنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
حبیب نے کہا کہ وہ بھی ایک کھلاڑی ہیں اور ان کے لیے یہ لمحات بہت دلچسپ اور یادگار تھے جس میں انہوں نے فٹ بال کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے تیاری کرتے اور خود کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا۔
باکسر کا کہنا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹد کے فین نہیں بلکہ فٹ بال کھیل کے فین ہیں۔
گزشتہ دنوں اسے دورے کے دوران حبیب نور محمدوف نے مسلمان ہونے کے ناطے انہیں دی گئی الکوحکل کی پیش کش کو مسترد کر دیا تھا، لیکن ان کا انداز ایسا تھا جس سے سامنے والے کو برا بھی نہ لگے اور حرام کام سے بھی بچے رہیں۔
حبیب نور محمدوف کا کہنا تھا کہ ایک سیدھا سا طریقہ تھا کہ میں انہیں کہتا میں مسلمان ہوں، میں شراب نہیں پیتا۔ لیکن میں نے کہا یہ اچھی نہیں ہے اگر میں نے پی لی تو تم سب کو ماروں گا، یہ اچھا مشورہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈوفٹبال سے کمائی میں سب سے آگے
روسی باکسر نے کہا ’مسلمان ہونا آسان نہیں لیکن آپ اس کو اتنا مشکل بھی نہ بنائیں، اچھے بنیں اور دوسروں کو دکھائیں کہ آپ مسلمان ہیں‘۔
خبیب نے کہا وہاں موجود یوسین بولٹ اور دیگر لوگ اصل بات سمجھ گئے تھے لیکن سرالیکس فرگوسن چونکہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ میں سب کو ماروں تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے تم نہ پیو