پنڈورا باکس پانامہ لیکس سے زیادہ خطرناک ہو گا، رحمان ملک


سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے پیشگوئی کی ہے کہ پنڈورا باکس پانامہ لیکس سے زیادہ خطرناک ہوگا، پنڈورا باکس میں سیاستدانوں، میڈیا سمیت اہم لوگوں کے نام شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے حکومت سے کلعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن حکومت مذاکرات سے متعلق ٹی او آرز تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو سانحہ اے پی ایس سمیت دہشتگردی کے تمام واقعات کا حساب دینا ہو گا۔

پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے،احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف لڑنے والا اچھا طالبان نہیں ہو سکتا آنے والے وقت میں حکومت کو مزید چوکنا ہونا پڑے گا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف موجودہ حالات کا دانشمندی اور جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں، دنیا کی نظریں پاکستانی افواج پر مرکوز ہیں۔


متعلقہ خبریں