دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹر سعود شکیل کو سونپی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان) (دونوں فارمیٹ) حیدر علی (نائب کپتان) (ناردرن) (دونوں فارمیٹ) عباس آفریدی (خیبر پختونخوا) (50 اوورز) عبداللہ شفیق (وسطی پنجاب) (دونوں فارمیٹ) ابرار احمد (سندھ) (دونوں فارمیٹ) کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد سیفی عبداللہ (وسطی پنجاب) (چار روزہ) عاکف جاوید (بلوچستان) (50 اوورز) ارشد اقبال (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹ) عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹ) کامرن غلام (خیبر پختونخوا) (دونوں فارمیٹ) خرم شہزاد (بلوچستان) (دونوں فارمیٹ) (دونوں فارمیٹ کے لئے ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

ٹیم انتظامیہ میں اعجاز احمد ٹیم ہیڈ کوچ اور منیجر ، راؤ افتخار اسسٹنٹ کوچ اورمحتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ پاکستان شاہینز 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہو گی۔


متعلقہ خبریں