وفاقی حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی وزیر اعظم نے منظوری بھی دے دی۔

شوکت ترین نے وزارت خزانہ کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کو ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کی سیٹ پر سینیٹر منتخب کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں